اڈپی،2اکتوبر (ایس او نیوز)شہری پولیس اسٹیشن کے حدود دمیں سنتے کٹّے کے مقام پر چوروں نے گھر میں گھس کر سونے کے زیورات پر ہاتھ صاف کیا ہے۔کہتے ہیں کہ مادھو شیٹھ اور ان کے گھر والے کسی مذہبی تقریب میں شرکت کے لئے گھر کو تالا لگا کر باہر گئے ہوئے تھے اور دیر رات گئے وہ لوگ واپس لوٹے تھے۔صبح جاگنے پر گھر کی چھت کے کھپریل اتارے ہوئے نظر آئے۔
جب گھر کے سامان اور الماری وغیرہ کا جائزہ لیا گیاتو سب کچھ اپنی جگہ ٹھیک ٹھاک تھا۔ الماری کا تالا بھی لگاہوا تھا۔لیکن الماری کے لاکر کے اندر موجود تقریباً 120گرام کے سونے اور8گرام چاندی کے زیورات غائب تھے۔ چوری کیے گئے زیورات کی مالیت تقریباً2.44لاکھ روپے بتائی جاتی ہے۔